افغانستان میں نیٹو قافلے پر خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک 30 سے زائد زخمی

دارالحکومت کابل کے انتہائی مصروف علاقے میں خود کش حملہ آور نے خود کو نیٹو فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے سے اڑایا


ویب ڈیسک August 10, 2014
خود کش حملے میں کوئی نیٹو فوجی ہلاک نہیں ہوا تاہم قافلے میں موجود گاڑیوں کو نقصان پہنچا، حکام فوٹو؛ اے ایف پی

افغانستان میں نیٹو فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل کے انتہائی مصروف علاقے میں خود کش حملہ آور نے خود کو نیٹو فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں کسی غیر ملکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ خود کش حملے کے باعث قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔


حکام کے مطابق خود کش حملہ آور بارود سے بھری گاڑی میں موجود تھا جس نے نشانہ بنا کر اپنی گاڑی نیٹو فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دی تاہم حملے میں نیٹو فوجی محفوظ رہے، دوسری جانب طالبان نے نیٹو فورسز پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملے جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں