ہفتہ رفتہ ملک بھر میں روئی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری
سندھ میں بھاؤ 5200 تا 5250 روپے، پنجاب میں 5350 تا 5400 روپے، اسپاٹ ریٹ 5250 روپے فی من رہے
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل واسپننگ ملز اور کپاس کی نجی برآمد کنندگان کی جانب سے روئی کی خریداری کی نسبت کپاس کے کاشتکاروں کی جانب سے پھٹی کی رسد میں اضافے کے باعث روئی کی قیمت میں مندی کا رجحان برقراررہا۔
کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 150 روپے کم کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 5250 روپے کی قیمت بند کیا۔ صوبہ سندھ میں روئی کی قیمت فی من 5200 تا 5250 روپے پھٹی کی قیمت فی 40 کلو 2450 تا 2550 روپے، صوبہ پنجاب میں روئی کی قیمت 5350 تا 5400روپے پھٹی کی قیمت 2500 تا 2550 روپے چل رہا تھا۔
کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ ملک کی غیر یقینی صورت حال کے سبب صوبہ پنجاب میں کئی جننگ فیکٹریاں بند ہونے لگی ہیں۔ علاوہ ازیں کاٹن یارن کی قیمت میں مندی کے باعث زبردست مالی بحران کی وجہ سے روئی کی خریداری کم ہونے کے سبب روئی کی قیمت میں مندی کا رجحان ہے۔ آئندہ ہفتے کے دوران حالات دگرگوں ہونے کی وجہ سے گھبراہٹ کا عالم ہے۔