آخر کار عامر خان کے عریاں پوسٹر کو کپڑے پہنا دیے گئے

کانگریس رکن اسمبلی ہیگڈے نے عامر کے کٹ آؤٹ کو گرے شرٹ، سبز نیکر پہنائی

ممبئی: کانگریس رکن اسمبلی فلم ’’پی کے‘‘ پوسٹر سے لیے عامر خان کے کٹ آئوٹ کو کپڑے پہنا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ''پی کے'' کے لیے گزشتہ دنوں جاری ہونے والے ایک پوسٹ جس میں عامر خان برہنہ کھڑے ہیں، عامر کے اس پوسٹر کو گزشتہ روز ایک عوامی اجتماع میں کپڑے پہنا دیے گئے۔


دوسری طرف ایک خبر یہ بھی ہے کہ پوسٹر میں دکھائے گئے برہنہ عامر خان کا یہ سین 2 سال قبل عکسبند کیا گیا تھا اور یہ فوٹو شوٹ فلم ''پی کے'' کی شوٹنگ سے قبل ہی لیا گیا تھا جب عامر فلم ''دھوم تھری '' کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ کانگریس جماعت کے رکن اسمبلی ول پارلے ہیگڈے نے عامر خان کے پوسٹر کے ان کے ننگے جسم والے کٹ آئوٹ پر گرے رنگ کی شرٹ اور سبز رنگ کی نیکر لٹکا دی جسے دیکھ کر سب خوش ہوئے اور تالیاں بجائیں۔

اداکار کے اس فعل کو ''ناپسندیدہ اور بھارتی ثقافت کے خلاف '' قرار دیتے ہوئے رکن اسمبلی ہیگڈے نے رسمی طور پر عامر کے کٹ آئوٹ پوسٹر کو کپڑے پہنائے اور کہا کہ عامر بذات خود ایک اچھے اداکار ہیں ، انھوں نے عامر خان سے درخواست کی کہ وہ ایسی قابل اعتراض فلم ''پی کے '' سے دستبردار ہو جائیں جس سے ''ننگا پن'' سامنے آئے اور تمام حدیں پار کرتی ہو۔
Load Next Story