حکومت سیف علی سے پدما شری ایوارڈ واپس نہیں لے رہی کرینہ

سرکار کی طرف سے ملنے والے لیٹر میں لکھا ہے کہ وہ ایوارڈ واپس نہیں لے رہی، میڈیا سے گفتگو


Net News August 11, 2014
سرکار کی طرف سے ملنے والے لیٹر میں لکھا ہے کہ وہ ایوارڈ واپس نہیں لے رہی، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور: بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان کو ملنے والے پدما شری ایوارڈ کے حکومت کی طرف سے واپس لیے جانے کی افواہ کو ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام کی طرف سے ایک لیٹر موصول ہوا ہے جس میں یہ درج ہے کہ بھارت سرکار سیف علی خان سے یہ ایوارڈ واپس نہیں لے رہی۔

ایک تقریب میں کرینہ کپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''حکومت پہلے ہی ایک لیٹر جاری کرچکی ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ پدما شری واپس نہیں لے رہی'' ۔ بھارت کا چوتھا سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ سیف علی خان کو اداکاری کے شعبے میں بہترین کارکردگی پر 2010ء کو نوازا گیا تھا' لیکن اب یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت سیف علی خان سے یہ ایوارڈ واپس لے رہی ہے کیونکہ انھوں نے فروری 2012ء میں ممبئی کے ایک ہوٹل کولابا میں ایک جنوبی افریقن این آر آئی بزنس مین پر حملہ کیا تھا اور اس کے ناک کو زخمی کیا تھا اور ممبئی کورٹ میں کیس چل رہا تھا۔

اس تناظر میں کرینہ نے کہا کہ ''اب یہ لیٹر منظر عام پر آگیا ہے اور میڈیا اسے حاصل کرسکتا ہے' یہ خط سیف علی خان کو 3 سے 4 سال قبل ملا تھا اور جب کہ اس کیس کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا' وہ سیف کے پدما شری ایوارڈ کو منسوخ نہیں کر رہے''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں