سمندر کی تہہ میں اب شادی کی سہولت بھی آگئی

منفرد قسم کی شادی کی تقریب کی یہ سہولت ’’اٹلانٹس سب میرنیز‘‘ نامی کمپنی نے فراہم کی ہے


Net News August 11, 2014
منفرد قسم کی شادی کی تقریب کی یہ سہولت ’’اٹلانٹس سب میرنیز‘‘ نامی کمپنی نے فراہم کی ہے۔ فوٹو: فائل

گہری محبت میں مبتلا جوڑوں کو اب یہ سہولت دستیاب ہے کہ وہ سمندر میں 130 فٹ کی گہرائی میں آبدوز میں شادی کرکے اس موقعے کا یادگار بناسکتے ہیں۔

منفرد قسم کی شادی کی تقریب کی یہ سہولت ''اٹلانٹس سب میرنیز'' نامی کمپنی نے فراہم کی ہے جو کہ 1980ء کی دہائی سے کشتیوں پر شادی کی سہولیات فراہم کر رہی تھی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ دور جدید کے جوڑوں کی مہم جویانہ فطرت کو مد نظر رکھتے ہوئے اب زیادہ دلچسپیوں کے ساتھ آبدوز میں شادی کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ یہ تقریبات شمالی بحراوقیانوس کے مغرب میں واقع چھوٹے سے جزیرہ پر مشتمل ملک بارباڈوس کے ساحل کے قریب منعقد کی جاتی ہیں۔

یہاں کا سمندر پر سکون اور آبی حیات سے بھر پور حصہ ہے اور آبدوز میں تقریب کے دوران مہمان خوبصورت رنگ برنگی مچھلیوں اور سمندر کے پودوں کا بھی نظارہ کر سکتے ہیں۔دولہا دلہن کو مخصوص لباس پہن کر سمندر میں غوطہ لگانے کی سہولت مفت مہیا کی جاتی ہے۔ بکنگ کے لیے کم ازکم 30 مہمان ہونا ضروری ہیں اور زیادہ سے زیادہ 48 مہمان بلوائے جاسکتے ہیں، جب کہ فی مہمان خرچہ 90 پاؤنڈ جو تقریباً 14921 پاکستانی روپے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں