انوکھا شوق امریکی شہری نے ماتھے پر سینگ چہرہ بالیوں سے بھر لیا

اس شخص نے ماتھے میں سیلیکون داخل کر کے دوسینگ بنائے ہوئے ہیں، ناک کے دونوں طرف بھی سوراخ کر رکھے ہیں


Net News August 11, 2014
اس شخص نے ماتھے میں سیلیکون داخل کر کے دوسینگ بنائے ہوئے ہیں، ناک کے دونوں طرف بھی سوراخ کر رکھے ہیں۔ فوٹو: فائل

بالیاں پہننے کے لیے خواتین کان چھداتی ہیں لیکن اب کچھ مردوں نے بھی یہ فیشن اپنانا شروع کر دیا ہے۔

ایک امریکی شخص نے تو اس فیشن کو بیہودگی کی انتہا کو پہنچا دیا ہے اور اس کے کانوں میں موجود سوراخ اتنے بڑے ہیں کہ ان میں سے ہاتھ گزر سکتا ہے۔ امریکی جزیرے ہوائی سے تعلق رکھنے والے کالاکائی کو اپنے جسم پر عجیب و غریب تجربات کرنے کا شوق ہے اور اس نے جگہ جگہ سوراخ کر کے کہیں کیل داخل کر رکھے ہیں تو کہیں اسٹیل کے کڑے پھنسائے ہوئے ہیں۔ اس نے اپنے کانوں کے سوراخوں کا قطر چار انچ سے بھی زائد کر لیا ہے اور اب یہ اصرار کر رہا ہے کہ اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے۔

اس شخص نے ماتھے میں سیلیکون داخل کر کے دوسینگ بنائے ہوئے ہیں، ناک کے دونوں طرف بھی سوراخ کر رکھے ہیں، زبان کو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے اور سارے جسم پر اسٹیل کی کیلیں گاڑی ہوئی ہیں، اس کا خیال ہے کہ وہ فیشن کا عظیم شاہکار بن چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں