دنیا کی پہلی ’’خاموش‘‘ موٹر سائیکل تیار کرلی گئی
یہ خاموش موٹرسائیکل ’’زیرو موٹرسائیکلز ‘‘ نامی کمپنی نے تیار کی ہے اور لاس اینجلس کی پولیس نے اس کا تجرباتی استعمال۔۔۔
چوروں، ڈاکوؤں اور دیگر مجرموں کے لیے بری خبر ہے کہ پولیس کے لیے ایسی موٹرسائیکل بنائی گئی ہے کہ جس کا انجن بالکل کوئی آواز پیدا نہیں کرے گا جب کہ اس کی رفتار 158 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔
یہ خاموش موٹرسائیکل ''زیرو موٹرسائیکلز '' نامی کمپنی نے تیار کی ہے اور لاس اینجلس کی پولیس نے اس کا تجرباتی استعمال شروع بھی کر دیا ہے۔ اسے عام طور پر ''زیرو'' کے نام سے ہی پکارا جارہا ہے۔ اس کی بیٹری کو بجلی سے چارج کیا جائے گا اور ایک ہفتہ مکمل چارجنگ سے یہ 243 کلومیٹر طے کر سکے گی جب کہ چارجنگ کے لیے تقریباً 10 گھنٹے درکار ہونگے۔ اس کا وزن 215 کلو گرام ہے۔ خاموش انجن ، انتہائی تیز رفتار اور خوبصورت ڈیزائن کے علاوہ یہ بہت کم خرچ بھی ہے۔ اسے 100 کلومیٹر چلانے کا خرچہ تقریباً آدھے لٹر پٹرول کی قیمت کے برابر ہے۔