ملک سے بادشاہت کے خاتمے کیلئے طاہر القادری کے ساتھ مل کر کوششیں کریں گے عمران خان

ملک سے بادشاہت کے خاتمے اور حقیقی جمہوریت کے لئے طاہر القادری کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششیں کریں گے، عمران خان

اب اسلام آباد سے واپسی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے بعد ہی ہوگی، چیرمین تحریک انصاف عمران خان فوٹو: فائل

KARACHI:
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے 14 اگست کو انقلاب مارچ شروع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔


اپنے بیان میں عمران خان نے طاہر القادری کے انقلاب مارچ آزادی مارچ ساتھ شروع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے بادشاہت کے خاتمے اور حقیقی جمہوریت کے لئے طاہر القادری کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اسلام آباد سے واپسی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے بعد ہی ہوگی اور اس سے قبل اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے انقلاب مارچ کو تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے ساتھ 14 اگست سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 14 اگست کو آزادی مارچ اور انقلاب مارچ اکٹھے چلیں گے اور حکمرانوں کے ظلم کا تختہ الٹ دیں گے۔
Load Next Story