بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ چناب رینجرز کا بھرپور جواب

بھارتی فورسز نے رات گئے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے چاروا اور اکھنور سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی


ویب ڈیسک August 11, 2014
چناب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی تاہم چناب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے رات گئے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے چاروا اور اکھنور سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی گئی، بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل گولے داغے گئے جس پر چناب رینجرز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا جس پر دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے اور گزشتہ چند دنوں میں بھارتی فورسز کی جانب سے متعدد بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں