عراق میں باغیوں نے 500 افراد قتل کردیے جنگجوؤں پر امریکی فضائی حملے جاری

ریاست اسلامیہ کے جنگجوؤں نے کئی افراد کو زندہ دفن کردیا، 300 خواتین کواغوا بھی کرلیا گیا، عراقی وزیر برائے انسانی حقوق


AFP/Net News August 11, 2014
داعش کی پیش قدمی بھی جاری، اربل سے ہزاروں افراد کا انخلا، کویت ایئرویز کا عراق کی فضائی حدود استعمال نہ کرنیکا اعلان۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: عراق میں داعش کے جنگجوؤں نے شمالی عراق میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے500 افرادکو ہلاک جبکہ متعدد کو مبینہ طور پر زندہ دفن اورسیکڑوں خواتین کو اغوا کرلیا۔

یہ بات عراق کے ایک وزیر نے اتوار کوبتائی۔ انسانی حقوق کے وزیر محمدشعیہ السوڈانی نے کہاکہ انھیں ایسے شواہدملے ہیںکہ آئی ایس کے عسکریت پسندوں نے یزدی برادری کے افرادکو ہلاک جبکہ خواتین اوربچوں سمیت متعدد افرادکو زندہ ہی دفن کردیا جبکہ 300 کے قریب خواتین کو اغواکرکے غلامی پرمجبورکیا جارہا ہے۔ شمالی عراق میںآئی ایس کی پیشقدمی بھی جاری ہے جسکے باعث وہاں سے ہزاروں افراد کا انخلا ہوا ہے۔

امریکی فوج کے جنگی طیاروں نے عراقی خود مختار علاقے کردستان کے شہر اربل کے قریب داعش کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری جاری رکھی جس کے باغیوں کے اسلحہ سے بھرے ٹرک اور دیگر جنگی ہتھیار تباہ ہوگئے۔ ادھرکویت ایئر ویز نے اتوارکواعلان کیاکہ وہ عراق کی فضاؤں سے اپنی پروازیںنہیں چلائے گی۔ فرانس نے کہا کہ عراق میں فعال جہادیوں کیخلاف عالمی کارروائی کیلیے ضروری ہے کہ وہاں 'وسیع تر متحدہ حکومت' تشکیل دیدی جائے۔ شمالی عراق میں اقلیتی آبادی کی مدد کیلیے جاری امریکی کارروائی میں برطانیہ اور فرانس بھی شریک ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں