تبت میں تیز رفتار بس کھائی میں گرنے سے 44 سیاح ہلاک 11 زخمی

11 افراد زخمی، 50 مسافر سوار تھے، بس 2 دوسری گاڑیوں سے ٹکراکر 10 میٹر سے زائد بلندی سے کھائی میں گری


AFP August 11, 2014
سیاحوں کا تعلق مشرقی چین سے تھا، پولیس نے ٹریول ایجنسی اور ٹور کمپنی کے منیجروں کو حراست میں لے لیا، مقامی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب۔ فوٹو: اے پی

چین کے علاقے تبت میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 44 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق 55 نشستوں پرمشتمل بس میں 50 مسافر سوار تھے۔ بس 2 دوسری گاڑیوں سے ٹکرا کر 10 میٹر سے زائدبلندی سے کھائی میں گری۔ حادثہ چین کے زیرانتظام تبت کے دارالحکومت لہاسا کے مغرب میں واقع نائموکاؤنٹی میں پیش آیا بس میں سیاح سوار تھے جن کاتعلق چین کے مشرقی علاقوں سے تھا۔ چین کے سرکاری خبررساں ادارے چن ہوا کے مطابق زخمیوں کو لہاسا کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹریول ایجنسی اورٹور کمپنی کے منیجروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں