ژوب میں کانگو وائرس سے 2 افراد جاں بحق 5 متاثر

ایک کی حالت تشویشناک، کوئٹہ منتقل، سوات میں مزید 3 افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیق

ایک کی حالت تشویشناک، کوئٹہ منتقل، سوات میں مزید3 افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیق۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ژوب کے علاقے مینہ بازارمیں کانگو وائرس پھیلنے سے خاتون سمیت5 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زیرعلاج اور ایک علاج کے بعد صحت یاب ہوچکا ہے۔


مینہ بازار کا رہائشی تعویزخان کانگو فیور کا شکار ہوئے تھے جو چند روز قبل جاں بحق ہوگئے، مذکورہ گاؤں کا کانگو سے متاثرہ ایک اور شخص عبداللہ جان اتوار کو دم توڑ گیا جبکہ مرجان نامی شخص کو سی ایم ایچ ژوب سے کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔

مینہ بازارسے تعلق رکھنے والی خاتون بھی کانگوسے متاثرہوچکی ہے تاہم نہ توحکومتی اور نہ ہی غیرسرکاری سطح پر وائرس کی روک تھام اور بچاؤ کے لیے اقدام کیے گئے ہیں ۔ادھر سوات میںسوات میںڈنگی وائرس کے وار جاری ہیں اور مزید 3 افرادمیں ڈنگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ضلع بھر میںڈنگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 تک پہنچ گئی، سیدو شریف اسپتال میں 55 افراد صحت یابی کے بعد فارغ کردیے گئے ہیں جبکہ 9 افراد زیر علاج ہیں۔
Load Next Story