بھارتی ریاست اڑیسہ میں بارشوں اور سیلاب سے 35 افراد ہلاک

سیلاب سے سیکڑوں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔


INP August 11, 2014
سیلاب سے سیکڑوں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی ریاست اڑیسہ میں بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچا دی، پانی دریا کے بند توڑتا ہوا قریبی آبادی میں داخل ہوگیا جس سے 35 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ریاستوں میں مسلسل بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، دریائوں میں پانی کی سطح خطرناک سطح سے بلند ہو گئی ہے۔ ریاست اڑیسہ میں پانی دریا کے بند توڑتا ہوا قریبی آبادی میں داخل ہوگیا جس میں 35 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ 60 ہزار سے زائد افراد نے شیلٹر ہومز میں پناہ لی ہوئی ہے۔

ضلع بارگڑھ کے علاقے میں ایک ڈیم کا پانی 5 دیہاتوں میں داخل ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ایک ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں