چمن موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 4 افراد زخمی

مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

مال روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے جب کہ متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کر کے اسے مال روڈ پر کھڑا کر دیا جس کا مقصد سیکیورٹی قافلے کو نشانہ بنانا تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی قافلہ مال روڈ سے گزرا تو تخریب کاروں نے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے دھماکا خیر مواد کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں 4 راہ گیر زخمی ہو گئے جب کہ متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشاک ہونے کے باعث انھیں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
Load Next Story