لاہور میں دفعہ 144 نافذ ٹی وی چینلز کی فضائی کوریج پر بھی پابندی
ٹی وی چینلز کی فضائی کوریج پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگئی ہے، ڈی سی او لاہور
ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ ہی ٹی وی چینلز کی جانب سے کی جانے والی فضائی کوریج پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
ڈی سی او لاہور کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 کے تحت 5 یا زائد افراد کے اکٹھے ہونے اور ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میڈیا کے ہیلی کیم (کواڈ کاپٹر) سے فضائی کوریج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کیم پر پابندی محکمہ داخلہ کی ہدایت پرلگائی گئی ہے تاکہ دہشت گردی کے ممکنہ خدشے کو کم سے کم کیا جاسکے ، یہ پابندی ایک ماہ کے لئے عائد کی گئی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ایکسپریس نیوز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اپنے ناظرین تک ہر خبر بروقت اور نئے انداز سے پہنچانے کے لئے ملک میں سب سے پہلے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ہیل کیم ٹیکنالوجی متعارف کرائی۔