ڈکیتی اور لوٹ مار میں ملوث ملزم کو36برس قید 3بیٹوں کو بھی سزا

لیپ ٹاپ و الیکٹرانکس اشیا کم نرخ پردلانے کا جھانسہ دیا،گھر بلاکر بیٹوں کیساتھ ملکر لوٹ مار کی

لیپ ٹاپ و الیکٹرانکس اشیا کم نرخ پردلانے کا جھانسہ دیا،گھر بلاکر بیٹوں کیساتھ ملکر لوٹ مار کی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی چوہدری وسیم اقبال نے ڈکیتی اور خود کو اعلیٰ افسر ظاہر کرکے لوٹ مار کرنے کے الزامات میں ملوث ملزمان نعیم الرحمن نیازی اور اسکے 3 بیٹوں حماد الرحمن نیازی، ابرار الرحمن اور تنزیل الرحمن نیازی کو 3 مقدمات میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر یونس بلوچ کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد نعیم الرحمن نیازی کو مجموعی طور پر 36برس قید اور ایک لاکھ 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی

ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 27 ماہ جیل میں رہنا ہوگا، عدالت نے اس کے بیٹے تنزیل الرحمٰن کو مجموعی طور پر 21 برس قید اور 90ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 9ماہ قید بھگتنا ہوگی جبکہ حماد الرحمن اور ابرار الرحمن کو دو مقدمات میں مجموعی طور پر 14،14 برس قید اور فی کس 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے،


دونوں ملزمان کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ جیل میں رہنا ہوگا، استغاثہ کے مطابق ملزم نعیم الرحمن نیازی نے خود کو کسٹم افسر ظاہر کیا تھا اور گلشن اقبال میں واقع دکاندار اکرام اسلام کو لیپ ٹاپ و دیگر الیکٹرانکس اشیا عام مارکیٹ سے کم نرخوں میں دلانے کا جھانسہ دیکر اپنے گھر بلوایا اور مدعی سے بیٹوں کی مدد سے اسلحے کے زور پر2 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے،

اسی ملزم نے نور محمد سے مذکورہ سامان دلانے کا جھانسہ دیکر 9لاکھ روپے اسلحے کے زور پر چھین لیے تھے جبکہ سید احد حسن اور اسکے دوست اعجاز سے مجموعی طور پر 7لاکھ روپے لوٹے تھے، ملزمان کیخلاف سٹی کورٹ کی مختلف عدالتوں میں
Load Next Story