سسٹم کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار عمران خان اورطاہرالقادری ہوں گے خورشید شاہ

عمران خان اور طاہر القادری ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں، قومی اسمبلی میں قائد اختلاف


ویب ڈیسک August 11, 2014
پیپلزپارٹی غیرجمہوری اقدام کے خلاف مزاحمت کرے گی، خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری ایک ہیں اور دونوں ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کچھ لوگ عمران خان کو استعمال کررہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کے بعد وہ لیڈر بن سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری ایک ہیں اور دونوں ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں،ملک یا نظام کو کوئی نقصان پہنچا تو عمران اور طاہر القادری ہی ذمہ دار ہوں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات کے بعد ملک کی تمام جماعتوں نے نواز شریف کو وزیراعظم تسلیم کیا، 14 ماہ بعد نواز شریف کو وزیراعظم کیسے نہ تسلیم کیا جائے۔ موجودہ معاملات پرخاموش رہنا بے حسی ہے جو تباہی کی طرف لے جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل جمہوریت ہے اور پیپلزپارٹی غیر جمہوری اقدام کے خلاف مزاحمت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں