سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

آئی سی سی نے جادو گر اسپنر کو 21 روز کے اندر اپنے بالنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے

سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کے بعد میچ آفیشلز نے سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا، آئی سی سی۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان کے جادو گر اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔


آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے بعد میچ آفیشلز نے اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا۔ آئی سی سی کے قوائد و ضوابط کے مطابق سعید اجمل کو 21 روز کے اندر اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانا ہو گا جس میں ان کے ایکشن کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2009 میں بھی سعید اجمل کے ایکشن کو ان کے ''دوسرا'' کی وجہ سے مشکوک قرار دیا تھا لیکن ٹیسٹ کے بعد ان کے ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا تھا۔ جادو گر اسپنر اب تک 34 ٹیسٹ میچوں، 110 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
Load Next Story