پاکستان ریلوے کا ملک بھر میں آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ

آزادی ٹرین ملک بھر میں 2500 کلو میٹر کا سفر طے کرے گی، ترجمان ریلوے


ویب ڈیسک August 11, 2014
آزادی ٹرین سے قومی ہم آہنگی اور جذبہ حب الوطنی پیدا ہو گا، ترجمان ریلوے۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو پشاور سے کراچی تک کا سفر کرے گی۔

ترجمان ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی ٹرین سے قومی ہم آہنگی اور جذبہ حب الوطنی پیدا ہو گا، آزادی ٹرین کے ایک کمپارٹمنٹ تحریک پاکستان اور 2 میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جب کہ 4 کمپارٹمنٹز میں آرٹ گیلریز ہوں گی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ آزادی ٹرین ملک بھر میں 2500 کلو میٹر کا سفر طے کرے گی، ٹرین 13 اگست کو راولپنڈی سے پشاور جائے گی اور اسی روز واپس راولپنڈی آئے گی، آزادی ٹرین 15 اگست کو روہڑی سے کوئٹہ جائے گی اور پھر 18 اگست کو کوئٹہ سے کراچی پہنچ کر آزادی ٹرین کا سفر ختم ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |