بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پراحتجاج

بھارتی فوج کی جانب سے 54 بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک August 11, 2014
بھارتی فوج کی جانب سے حالیہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے، ترجمان دفترخارجہ ، فوٹو؛فائل

پاکستان نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے اجتجاج کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکےشدید احتجاج کیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزری پر احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے 54 بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ۔


پاکستان نے احتجاجی مراسلے میں کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے حالیہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے جب کہ مستقبل میں اس طرح کی بلا جواز فائرنگ سے گریز کیا جائے۔


واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھارتی فوج کی چارواہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں