وزیراعظم نوازشریف آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم اپنے خطاب میں قوم کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے


ویب ڈیسک August 11, 2014
وزیراعظم ایک سالہ حکومتی کارکرگی بھی قوم کے سامنے پیش کریں گے، فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف آج قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ قوم کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم نوازشریف آج قوم سے خطاب میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور وزیراعظم اپنے خطاب میں ایک سالہ حکومتی کارکرگی بھی قوم کے سامنے پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خطاب میں طاہرالقادری کے انقلاب اور تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو بھی ایجنڈے کے طور پر شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعظم شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے متعلق بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں