وزارت منصوبہ بندی نے پاکستان وژن 2025 کا اجرا کردیا
وژن 2025 صنعت اور علم کی بنیاد پر پاکستان کو تبدیل کرنے کی ایک کوشش ہے، پلاننگ کمیشن
وزارت منصوبہ بندی، ترقیات و اصلاحات نے پاکستان وژن 2025 کا اجرا کر دیا۔
پلاننگ کمیشن کے مطابق پاکستان وژن 2025 قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 68 سال قبل قوم سے کیے گئے وعدوں کا اعادہ ہے، وژن 2025 میں پاکستان کے مسائل کو موثر اور مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، نجی شعبہ، تحقیقی اداروں اور حکومتی اشتراک سے تمام بحرانوں پر قابو پانے کیلیے مشاورت کی گئی ہے، وژن 2025 صنعت اور علم کی بنیاد پر پاکستان کو تبدیل کرنے کی ایک کوشش ہے، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت عوام کی توقعات پر پورا اتر نے کیلیے منصوبہ بندی کررہی ہے۔
پلاننگ کمیشن (پی سی) کے مطابق وژن 2025 کے تحت پاکستان کے مسائل کو موثر اورمربوط منصوبہ بندی کے ذریعے حل کیاجا سکتا ہے، نجی شعبہ، تحقیق کے اداروں اور حکومتی مشینری کے اشتراک سے تمام بحرانوں پر قابو پایا جا سکتا ہے جبکہ وژن 2025 میں موثر منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ نگرانی اور عملداری کو بھی یقینی بنایا جائے گا، پاکستانی معیشت میں بہتری کیلیے توانائی کے بحران کو حل کرنا ناگزیر ہے، نجی شعبے کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
14سال پہلے ایک بہتر منصوبہ بندی کی گئی تھی مگر اس پر عمل درآمد ہوتا تو آج ملک کے تمام بحران حل ہوتے مگر دور آمریت میں اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا، وژن 2025 پاکستان میں بسنے والے لوگوں کیلیے زندگی کے اعلیٰ معیار کی فراہمی اور عالمی سطح پر مسابقتی اور ایک خوشحال ملک بنانے کیلیے ہے۔
وژن 2025 صنعت اور علم کی بنیاد پر پاکستان کو تبدیل کرنے کی ایک کوشش ہے اور اس ضمن میں حکومت توانائی، انفرااسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے اقدامات کرے گی، مقامی وسائل کو فروغ دینا، ادارہ جاتی اصلاحات اور گڈ گورننس، اجناس پیدا کرنے والے سیکٹر کی بحالی، برآمدات میں اضافہ اور نجی شعبے کی ترقی کیلیے اقدامات اور معیشت کی ترقی کیلیے سماجی سرمائے کو بروئے کار لانے کیلیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، وژن 2025 کے ذریعے پوری دنیا کے سامنے مسلمانوں کے سائنس، ٹیکنالوجی اور علم کے میدانوں میں کارناموں کو پیش کرنا ہے۔