چند روز میں عمران خان کے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے ایٖڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن

عمران خان نے پنجاب میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا الزام لگایا جس میں کوئی صداقت نہیں،اراکین الیکشن کمیشن

صوبائی الیکشن کمشنرایک بیلٹ پیپر کا بھی اضافہ نہیں کرسکتا اور نہ ایسا کیا گی، ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن فوٹو؛ آن لائن

ISLAMABAD:

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے الزامات کے بعد اراکین الیکشن کمیشن بھی میدان میں آگئے جب کہ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چند روز میں عمران خان کے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے۔



اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن شیرافگن کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ عمران خان کے الزامات کا جواب چند روز میں پوائنٹ ٹو پوائنٹ دیا جائے گا جس کی وضاحت ضروری ہے۔ اراکین الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے پنجاب میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا الزام لگایا گیا جس میں کوئی صداقت نہیں، بیلٹ پیپرز صرف حکومتی پرنٹنگ ہاؤس میں چھاپے جاتے ہیں اور کہیں نہیں، پنجاب بڑا صوبہ ہے اس لئے اس کے بیلٹ پیپرز مختلف 3 جگہوں پر چھاپے گئے۔


ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنرایک بیلٹ پیپر کا بھی اضافہ نہیں کرسکتا اور نہ ایسا کیا گیا، بطور ادارہ آئندہ چند روز میں میڈیا کے توسط سے وضاحت کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد پرملازمت میں 2 بار توسیع کا الزام لگایا تاہم اشتیاق احمد کو پہلی بار توسیع 2011 سے پہلے ہی مل گئی تھی۔


Load Next Story