گلوکارہ سلینا گومز کے لیے 2014 کا ٹین چوائس ایوارڈ

22 سالہ سلینا کو یہ ایوارڈ کم عمری میں بہترین میوزک، ٹی وی، فلم میں اچھی کارکردگی پر ملا


Net News August 12, 2014
22 سالہ سلینا کو یہ ایوارڈ کم عمری میں بہترین میوزک، ٹی وی، فلم میں اچھی کارکردگی پر ملا۔ فوٹو : فائل

ہالی ووڈ کی کم عمر گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز کو اتوار کے دن 2014ء ٹین چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

22 سالہ سلینا یہ ایوارڈ پانے والی کم عمر ترین فنکارہ ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ کئی ٹین چوائس ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ اتوار کے دن ہونے والی تقریب میں سلینا گومز نے یہ ایوارڈ 22 سالہ ٹیلر پوسی اور 23 سالہ سارا ہیلینڈ سے وصول کیا ، سلینا کو یہ ایوارڈ ان کے بہترین میوزک' ٹی وی اور فلم میں اچھی اداکاری کے صلے میں دیا گیا۔ جب سلینا ایوارڈ وصول کرنے پہنچی تو اس نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

اس موقع پر سلینا نے کہا ''مجھے عزت دی گئی' خاص طور پر اس مہینے میں آپ سب اہم ہیں کہ مجھے یاد دلاتے ہیں کہ سب سے اہم کیا ہے اور وہ یہ کہ محبت اور ایک دوسرے کا خیال کرنا ہے، میں کوئی تعریف نہیں کر رہی مگر آپ لوگوں نے مجھے مزید بہتر بنایا''۔ یہ اعزاز اس سے پہلے بھی کئی اسٹارز پاچکے ہیں جن میںبرٹنی اسپیئر' سارا مچل گیلر' جسٹن ٹمبر لیک اور ایشٹن کوچر بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں