بچے نے 9 فٹ لمبے مگرمچھ کو مار بھگایا

جیمز بارنی اس لڑائی میں زخمی بھی ہو گئے اور اب آرنلڈ پلمر اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔


Net News August 12, 2014
جیمز بارنی اس لڑائی میں زخمی بھی ہو گئے اور اب آرنلڈ پلمر اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ فوٹو : فائل

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک نو سالہ بچے نے نہ صرف 9 فٹ لمبے مگرمچھ سے جان بچائی بلکہ اسے مار بھگایا۔

جیمز بارنی اس لڑائی میں زخمی بھی ہو گئے اور اب آرنلڈ پلمر اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اسں نے اس واقعے کے تفصیل بتاتے ہوئے کہا وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سائیکل چلا رہا تھا کہ اس دوران انھوں نے جھیل میں نہانے کا فیصلہ کیا۔ بارنی سینٹ کلاؤڈ کی ٹوہو جھیل میں نہا رہے تھے کہ اس دوران انھیں لگا کہ ان کے ساتھ کوئی کھیل رہا ہے اور پھر انھیں کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہوا۔ بارنی کے مطابق انھوں نے پانی میں ہاتھ ڈالا اس چیز کو پکڑنے کی کوشش کی تو ایک مگرمچھ کے جبڑے اور دانتوں پر ہاتھ لگا۔

'اس موقع پر مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کیا کرنا چاہیے لیکن فوراً سنبھل کر مگرمچھ کو مارنا شروع کر دیا۔ اور اس دوران میں تھوڑی ہمت کر کے مگرمچھ کا جبڑا تھوڑا سا کھولا اور بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ جیمز بارنی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق بارنی کو دانتوں اور پنجوں کے 30 زخم آئے ہیں اور مگرمچھ کا ایک دانت ان کی جلد میں رہ گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں