چین میں ڈھیٹ ڈرائیوروں کیلیے دلچسپ سزا تیز ہیڈ لائٹس دیکھنا پڑے گی

ہیڈ لائٹ سے دوسروں کو پریشان کرنے والوں کو جب خود اس عذاب سے گزرنا پڑے گا تو انھیں تکلیف کا اندازہ ہوجائے گا، پولیس


Net News August 12, 2014
ہیڈ لائٹ سے دوسروں کو پریشان کرنے والوں کو جب خود اس عذاب سے گزرنا پڑے گا تو انھیں تکلیف کا اندازہ ہوجائے گا، پولیس فوٹو : فائل

سڑک پر گاڑیوں کی ہیڈ لائٹ کا غیر ضروری اور غیر محتاط استعمال دوسرے ڈرائیوروں کی زندگی خطرے میں ڈال سکتا ہے اور اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے لیے چینی پولیس نے انتہائی منفرد سزا دینا شروع کردی ہے۔

پولیس نے خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو اسی تکلیف کا مزہ چکھانا شرع کردیا ہے جو وہ دوسروں کو پہنچاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے انھیں پولیس کی گاڑی کے سامنے اسٹول پر بٹھا کر گاڑی کی ہیڈ لائٹس پوری قوت سے جلا دی جاتی ہیں اور غلطی کرنے والے ڈرائیور کو پانچ منٹ تک مسلسل انھیں دیکھنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ لائٹ سے دوسروں کو پریشان کرنے والوں کو جب خود اس عذاب سے گزرنا پڑے گا تو انھیں اندازہ ہوجائے گا کہ یہ ایک تکلیف دہ بات ہے اور وہ سڑک پر یہ غلطی دوبارہ کرنے سے باز رہیں گے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں بھی ڈرائیور تیز روشنیوں کے استعمال میں مزید محتاط اور غیر ذمے دارانہ رویہ اختیار کرتے ہیں اور پولیس بھی اس معاملہ سے مکمل لاتعلق ہی نظر آتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں