آل راؤنڈر معین علی نے عمدہ کھیل سے انگلش شائقین کے دل میں گھر کر لیا

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شائقین نے ’ مو! مو! سپر معین علی! کے نعرے لگائے اور باریش آل راؤنڈر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شائقین نے ’ مو! مو! سپر معین علی! کے نعرے لگائے اور باریش آل راؤنڈر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ فوٹو : فائل

آل راؤنڈر معین علی نے عمدہ کارکردگی سے انگلش شائقین کے دل میں گھر کر لیا۔


انھوں نے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لے کر بھارتی بیٹنگ کو تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، حالیہ سیریز میں شاندار کارکردگی پر وہ مقامی افراد میں بیحد مقبولیت حاصل کر چکے ہیں، اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شائقین نے ' مو! مو! سپر معین علی! کے نعرے لگائے اور باریش آل راؤنڈر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

انگلینڈ نے یہ مقابلہ تیسرے ہی دن جیت لیا تھا، ٹیم 1967 کے بعد پہلی مرتبہ کسی میچ کو تیسرے دن میں اپنے حق میں بنانے میں کامیاب ہوئی۔
Load Next Story