ڈیگو میرا ڈونا نے ارجنٹائن کے صحافی کو تھپڑ جڑ دیا

اس موقع پر بنائی جانے والی ویڈیو میں میرا ڈونا واضح طور پر مذکورہ شخص کو’بے وقوف‘ کہتے ہوئے سنائی دیے


Sports Desk August 12, 2014
اس موقع پر بنائی جانے والی ویڈیو میں میرا ڈونا واضح طور پر مذکورہ شخص کو’بے وقوف‘ کہتے ہوئے سنائی دیے۔ فوٹو: فائل

ڈیگو میرا ڈونا نے اپنی سابقہ اہلیہ ویرونسیا اوجیڈا و نازیبا اشارہ کرنے والے صحافی کو تھپڑ جڑ دیا۔

53 سالہ ساب ارجنٹائنی فٹبالر بیونس آئرس میں کار میں سوار ہو کر اپنے بچے اور اہلیہ کے ہمراہ مقامی تھپڑ جارہے تھے کہ کچھ صحافیوں نے انھیں گھیر لیا جس پر یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، میرا ڈونا نے کار سے باہر آنے کے بعد خاص کر ایک صحافی کیخلاف جارحانہ انداز اپنایا، اس موقع پر بنائی جانے والی ویڈیو میں وہ واضح طور پر مذکورہ شخص کو'بے وقوف' کہتے ہوئے سنائی دیے، اس سے قبل انھوں نے اسے ایک تھپڑ بھی رسید کیا، اوجیڈا میرا ڈونا کے بچے ڈیگو فرنانڈو کی والدہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں