عمران خان کے الزامات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں سابق چیف جسٹس

عمران خان میرے نوٹس کا جواب دینے کے بجائے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، سابق چیف جسٹس افتخار محد چوہدری


ویب ڈیسک August 12, 2014
عمران خان میرے نوٹس کا جواب دینے کے بجائے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، سابق چیف جسٹس افتخار محد چوہدری فوٹو: فائل

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی مثال کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی ہے جو میرے نوٹس کا جواب دینے کے بجائے بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان بلاجواز الزام تراشی کر رہے ہیں جن کا ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مثال کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، میں نے انہیں 20 ارب روپے حرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے جس کا جواب دینے کے بجائے وہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔

افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ جن کے خلاف کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں وہ خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے بجائے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش ناکام ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں