زیارت ریذیڈنسی اصل شکل میں بحال وزیراعظم 14اگست کوافتتاح کریں گے

زیارت ریذیڈنسی کو قومی اتحاداور قومی ورثے کے طورپر بحال کیاجائے گا


Numainda Express August 12, 2014
عمارت کو اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے جس کی تعمیر پر 15 کروڑ لاگت آئی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف 14اگست کواصل حالت میں بحال کردہ قائد ریذیڈنسی کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرزیارت ریذیڈنسی کواصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے، عمارت کی بحالی میں 15 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ وزیر اعظم 14اگست کو قائداعظم ریذیڈنسی کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ زیارت ریذیڈنسی کو قومی اتحاداور قومی ورثے کے طورپر بحال کیاجائے گا۔ زیارت ریذیڈنسی کے افتتاح پرتمام قومی اورصوبائی قیادت وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں ملک دشمن عناصر نے زیات میں واقع قائد اعظم ریزیڈنسی پر 5 راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں قائد اعظم کی رہائش گاہ اور اس میں رکھا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا جب کہ حملہ آوروں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو بھی شہید ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں