امریکی مزاحیہ اداکار روبن ولیمز گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

روبن ولیمز نے ممکنہ طور پر خودکشی کی تاہم تحقیقات کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی، پولیس


ویب ڈیسک August 12, 2014
روبن ولیمز شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے، امریکی میڈیا فوٹو: فائل

آسکر ایوارڈ یافتہ معروف امریکی مزاحیہ اداکار روبن ولیمز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 63 سالہ روبن ولیمز کو شمالی کیلی فورنیا میں واقع ان کے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ روبن ولیمز نے ممکنہ طور پر خودکشی کی تاہم تحقیقات کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روبن ولیمز شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے اور حال ہی میں بحالی کے مرکز بھی گئے تھے جبکہ انہیں ان دنوں شدید ذہنی دباؤ کا بھی سامنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں