لاہورمیں طاہرالقادری کے گھر اور منہاج القرآن جانیوالےراستے سیلپولیس کی مزید نفری تعینات
پنجاب پولیس نے صوبے بھر سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکروں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کا انقلاب مارچ روکنے کے لئے ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن کے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔
انقلاب مارچ کو ناکام بنانے کے لئے انتظامیہ نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکریٹریٹ کی جانب جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام راستوں پرپولیس کی مزید نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے ڈنڈا بردار کارکنوں کی بڑی تعداد بھی القادریہ اور منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر موجود ہے۔ سیکیورٹی پر مامور کارکن شیلنگ سے بچنے کے لئے خصوصی ماسک اور چشمے بھی لگائے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او بھکر شاکرحسین داوڑ نے 3 روز کے دوران پی اے ٹی کے 304 کارکنوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے جن میں سے 180 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل میانوالی منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ سے 300، سرگودھا سے 150،خوشاب سے 100، میانوالی سے 76 ، ملتان سے 60، مظفر گڑھ سے 50، وہاڑی اور لودھراں سے 25 کارکن گرفتار کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، جہلم، لودھراں، لیہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے بھی درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔