عمران خان کا لانگ مارچ رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر

عمران خان کو احتجاج کے لئے شہر سےباہر کوئی مناسب جگہ دی جائےتاکہ روزمرہ کی زندگی متاثر نہ ہو، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک August 12, 2014
عمران خان کے آزادی مارچ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں بھی متفرق درخواستیں دائر ہیں۔۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: 14 اگست کو عمران خان کا لانگ مارچ رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائرکردی گئی ہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری، وفاقی وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے جلوسوں اور دھرنوں سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ اس لئے عمران خان کو آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہر القادری کو انقلاب مارچ کے لئے اسلام آباد میں داخل ہونے کے بجائے سے شہر سے باہر کوئی جگہ فراہم کردی جائے تاکہ احتجاج سے روزمرہ کی زندگی متاثر نہ ہو۔ رجسٹرار آفس نے عدالتی بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے آزادی مارچ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں بھی متفرق درخواستیں دائر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں