کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک

سرجانی ٹاؤن میں 2 افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار بنے، لیاری اور سپر ہائی وے میں کالعدم تنظیم کے2 کارکن اور ایک ملزم ہلاک ہوا


ویب ڈیسک August 12, 2014
سرجانی ٹاؤن کی گلشن کنیز فاطمہ میں 2 افراد کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے،پولیس فوٹو: فائل

شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، زندگی کی بازی ہارنے والوں میں کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ کارکن بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کی گلشن کنیز فاطمہ میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ڈیفنس کے علاقے خیابان مجاہد میں گھریلو جھگڑے پر قومی ایئرلائن کے سابق کپتان نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

دوسری جانب سپرہائی وے پر جنجال گوٹھ میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے،اس کے علاوہ لیاری کے علاقے دریا آباد میں رینجرز اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب ٹارگٹ کلر ملا نادر مارا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں