سیاچن کے مسئلے پر پاکستان سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا مودی کی ہٹ دھرمی

بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کے تحفظات کے باوجود نیمو باز ڈیم پر بجلی کے پیداواری منصوبے کا بھی افتتاح کردیا


ویب ڈیسک August 12, 2014
نریندرمودی 1999 کے بعد کارگل کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاچن کے معاملے پر پاکستان سے کسی بھی قسم کے سمجھوتے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کارگل میں تعینات بھارتی فوجیوں سے خطاب کے دوران نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف روایتی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روایتی جنگ لڑنے کی طاقت کھوچکا ہے اسی لیے وہ دراندازوں کی حمایت کر رہا ہے جس سے بھارتی افواج کا بھاری جانی نقصان ہورہا ہے، دہشت گردی اس وقت عالمی مسئلہ ہے اور بھارتی فوجی جنگ کے مقابلے میں دہشت گردانہ وارداتوں کا زیادہ شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بہترین اور جدید اسلحہ و سازوسامان سے لیس مضبوط فوج کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے جوانوں کو یہ یقین ہونا چاہئے کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کے تمام تر تحفطات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کارگل کے قریب تعمیر کئے گئے نیمو باز ڈیم پر بجلی کے پیداواری منصوبے کا بھی افتتاح کردیا ۔

واضح رہے کہ نریندرمودی 1999 کے بعد کارگل کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔