قرآن اٹھا کر جھوٹ بولنے والا شخص انقلاب کے نام پر دھبہ ہے شہباز شریف

آزادی مارچ اور نام نہاد انقلاب کے ذریعے سے ملک میں فساد کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیراعلی پنجاب


ویب ڈیسک August 12, 2014
موجودہ حکومت وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کرے گی، شہباز شریف۔ فوٹو: پی پی آئی

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فرآن ہاتھ میں اٹھا کر جھوٹ بولنے والا شخص انقلاب کے نام پر دھبہ ہے۔

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے، آزادی مارچ اور نام نہاد انقلاب کے ذریعے سے ملک میں فساد کی کوشش کی جا رہی ہے، انتشار کی سیاست سے ملک کو معاشی نقصان پہنچ رہا ہے، جمہوری نظام میں مسائل کا حل افہام و تفہیم سے نکالا جاتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قرآن ہاتھ میں اٹھا کر جھوٹ بولنے والا شخص انقلاب کے نام پر دھبہ ہے، منفی سیاست کرنے والے ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حکومت وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔