راولپنڈی میں میٹرو بس منصوبے پرکام کرنیوالے2 مزدورمٹی میں دب کر جاں بحق

مزدور پشاور موڑ پرانا اتوار بازار کے قریب میٹرو بس منصوبے کے لئے سڑک کی کھدائی کر رہے تھے کہ مٹی کا تودہ گر گیا


ویب ڈیسک August 12, 2014
مٹی کا تودہ گرنے سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

پشاور موڑ پر پرانا اتوار بازار کے قریب میٹرو بس منصوبے کے لئے سڑک کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں پشاور موڑ پرانا اتوار بازار کے قریب مزدور میٹرو بس منصوبے کے لئے سڑک کی کھدائی کا کام کر رہے تھے کہ مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد دب گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے 3 افراد کو بچا لیا جب کہ 2 مزدور جاں بحق ہو گئے، زخمی مزدوروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں