نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہی ہمارا ایجنڈا ہے شیخ رشید

حکومت نےمجھے، عمران خان، طاہرالقادری اورچوہدری برادران کو گرفتار کرنےکا پلان تیار کر لیا ہے، سربراہ پاکستان عوامی لیگ


ویب ڈیسک August 12, 2014
ملک سے ایک خاندان کا قبضہ چھڑانے کے لئے 14 اگست کو مارچ کر رہے ہیں،، شیخ رشید. فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے اپنے لئے قبر کھود لی ہے اور نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہی ہمارا یک نکاتی ایجنڈا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں بلکہ ملک سے ایک خاندان کا قبضہ چھڑانے کے لئے 14 اگست کو مارچ کر رہے ہیں، موجودہ حکمران فوجی بیرکوں اور نرسریوں سے نکل کر آج جمہوریت کے چیمپین بننے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اصل میں انہوں نے اپنی قبر کھود لی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے مجھے، عمران خان، طاہر القادری اور چوہدری برادران کو گرفتار کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے، ہمارے خلاف آج یا کل کریک ڈاؤن ہو گا لیکن ان لوگوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہارے ہوئے حکمران اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، اب ان حکمرانوں نے ہر حال میں جانا ہے اور نواز شریف سے نجات کے علاوہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں