عام انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا شرجیل میمن

دھرنوں اور جلوسوں سے حکومتیں تبدیل کرنے کی خواہش رہی تو کوئی بھی حکومت اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرسکے گی، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک August 12, 2014
وزیراعظم نواز شریف فوری طور پر عمران خان اور طاہر القادری سے مذاکرات کریں۔، شرجیل میمن فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا لیکن اس کے باوجود جمہوریت کا تسلسل برقرار رہنا چاہئے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرے اور جلسے جلوس بھی جمہوریت کا حصہ ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان دھرنوں اور جلسے جلوسوں کے ذریعے جمہوریت کو غیر مستحکم کیا جائے اور حکومتیں تبدیل کروائی جائیں، اگر دھرنوں اور جلوسوں کے ذریعے حکومتیں تبدیل کرنے کی خواہش رہی تو پاکستان میں کوئی بھی منتخب حکومت اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرسکے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا لیکن اس کے باوجود جمہوریت کا تسلسل برقرار رہنا چاہئے کیونکہ جمہوریت ہی عوام کے مسائل کا حل ہے، موجودہ ملکی صورت حال میں وفاقی حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، وزیراعظم نواز شریف فوری طور پر عمران خان اور طاہر القادری سے مذاکرات کرکے ان کے مطالبات کو پورا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔