برطانوی عدالت نے تاحیات پابندی کیخلاف کنیریا کی آخری اپیل بھی مسترد کردی

دانش کینیریا اپنے کئے کی معافی مانگیں اور کرکٹ سے کرپشن کے خاتمے کے لئے تعاون کریں،سربراہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ


ویب ڈیسک August 12, 2014
دانش کنیریا پر انگلینڈ اینڈ ویلز بورڈ نے 2012 میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام پر تاحیات پابندی عائد کی تھی، فوٹو:فائل

برطانوی عدالت نے پاکستانی اسپنر دانش کنیریا کی تاحیات پابندی کے خلاف آخری اپیل بھی مسترد کردی ہے۔

اانگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے جون 2012 میں دانش کنیریا پر کاؤنٹی کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام پر تاحیات پابندی لگائی تھی جس پر کنیریا نے پابندی کے خلاف کورٹ آف میرٹ لندن میں اپیل دائر کی، عدالت نے درخواست میرٹ کے خلاف قراردے کر خارج کر تے ہوئے کہا کہ دانش کنیریا کی اپیل میرٹ پر پورا نہیں اترتی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کےسربراہ جائلز کلارک نے کہا کہ دانش کینیریا اپنے کئے کی معافی مانگیں اور کرکٹ سے کرپشن کے خاتمے کے لئے تعاون کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔