خورشید شاہفضل الرحمان اور سراج الحق کا وزیراعظم کی جانب سے عدالتی کمیشن کے اعلان کا خیر مقدم

عمران خان نے حکومت کی تجویز نہ مانی تو ان کا کیس کمزور ہوجائے گا، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ


ویب ڈیسک August 13, 2014
کمیشن کے ذریعے تحقیقات سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،مولانا فضل الرحمان، فوٹو:فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے تحریک انصاف کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر سپریم کورٹ کا کمیشن بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خوشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم کی جانب سے عدالتی کمیشن بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے کیونکہ اب عدلیہ آزاد ہے، اس پر افتخار چوہدری کا سایہ نہیں ہے اور اس آزاد عدلیہ پر ہم سب کو اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مطالبے کی وجہ سے کمیشن بنانے کااعلان ہوا ہے اب ہمیں امید ہےکہ عمران خان بھی اس تجویز کو مانیں گے اور اگر انہوں نے حکومت کی تجویز نہ مانی تو ان کا کیس کمزور ہوجائے گا۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے عدالتی کمیشن کا اعلان ایک اچھا اقدام ہے، کمیشن کے ذریعے تحقیقات سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں کہ تمام مسائل حل ہوجائیں گے،عوام 14 اگست سے متعلق بہت پریشان ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ اب خطرہ ٹل جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔