پانچ سالہ بچہ اقتدار سے محروم ہوگیا

دنیاکے سب سے کم عمر میئر کو آخر کار انتخابات میں اس سے کچھ بڑی عمر کے حریف نے شکست دیکر اقتدار سے ہٹا دیا


Net News August 13, 2014
دنیاکے سب سے کم عمر میئر کو آخر کار انتخابات میں اس سے کچھ بڑی عمر کے حریف نے شکست دیکر اقتدار سے ہٹا دیا. فوٹو :فائل

دنیاکے سب سے کم عمر میئر کو آخر کار انتخابات میں اس سے کچھ بڑی عمر کے حریف نے شکست دیکر اقتدار سے ہٹا دیا ۔

یہ دلچسپ واقعہ امریکا کی ریاست مینیسوٹا کے ایک چھوٹے قصبے میں پیش آیا جہاں 5 سالہ رابرٹ ٹفس کو 16 سالہ لڑکے نے شکست دیکر اقتدار سے محروم کردیا میئر بوبی کے نام سے معروف یہ پانچ سالہ بچہ پہلی مرتبیہ 2012 میں 28 افراد کی آبادی پر مشتمل قصبے ڈورسیٹ کے میئر کی حیثیت سے منتخب ہوا تھا ۔ اس قصبے میں ہر سال فوڈ فیسٹیول کے موقع پر نئے مئیر کا انتخاب ہوتا ہے اور گزشتہ دو برس اقتدار میں رہنے والے میئر بوبی کو اس مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑگیا ۔

بوبی کی والدہ نے فیس بک پر بیٹے کی شکست کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ الیکشن ہارنا افسوس کی بات تو ہے مگر رابرٹ اب مزید اس قصبے کا مئیر نہیں رہا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ رابرٹ کی والدہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اس کے بیٹے کی ذمے داریاں بہت تھکا دینے والی ہیں کیونکہ وہ اس کی بوتلیں صاف کرنیوالی ملازمہ کی حیثیت سے بھی مئیر کے عملے میں شامل ہیں واضح رہے کہ بوبوی نے تین سال کی عمر میں مئیر بن کر دنیا کے سب سے کم عمر مئیر کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں