آصف زرداری نے سیاسی بحران کے حل کیلئے پیپلز پارٹی کی 11 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی فوری طور پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دے گی


ویب ڈیسک August 13, 2014
11 رکنی خصوصی کمیٹی کی سربراہی سینیٹر رحمان ملک کریں گے۔ فوٹو: فائل

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے سیاسی بحران کے حل کے لئے 11 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی رحمان ملک کریں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف علی زرداری کی جانب سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں سینیٹر رحمان ملک، فریال تالپور، سینیٹر مولا بخش چانڈیو، نثار کھوڑو، امتیاز صفدر وڑائچ، جاوید وڑائچ، ندیم افضل چن، خانزادہ خان، فیصل کریم کنڈی، سینیٹر صابر بلوچ اور سینیٹر فتح محمد حسنی شامل ہیں۔ سیاسی بحران کے حل کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی فوری طور پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دے گی تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی بے چینی کو ختم کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں