معاملات کے حل کیلئے فریقین ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر فوری مذاکرات کریں الطاف حسین

اطلاعات ہیں کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اورعمران خان کوگرفتار یاحفاظتی تحویل میں بھی لیا جاسکتا ہے،قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک August 13, 2014
اپنے مؤقف کیلئے جلسہ ،جلوس، احتجاج یامارچ کرنا ہر جماعت کاحق ہے، قائد ایم کیو ایم فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملکی سلامتی، جمہوریت کی بقا اورانسانی جانوں کے تحفظ کیلئے وزیراعظم نواز شریف، عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملات کے حل کے لئے وقت ضائع کئے بغیر فوری طورپر بات چیت کاآغاز کریں۔


ملک میں جاری موجودہ سیاسی بحران پراظہارخیال کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ جمہوریت کی بقا کیلئے محاذآرائی سے گریزکرنے کاواحدراستہ بات چیت ہے، بات چیت سے بڑے سے بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں، یوم آزادی کے موقع پر فریقین سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ضداورہٹ دھرمی چھوڑکرفوری طورپر بات چیت کاآغازکریں۔


ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کوئی کارروائی کی جاسکتی ہے جبکہ ڈاکٹرطاہرالقادری اورعمران خان کوگرفتار یاحفاظتی تحویل میں بھی لیا جاسکتا ہے، اگر ایسا کیا گیا تو اس سے حالات کے مزید بگڑنے کاخدشہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے مؤقف کیلئے جلسہ ،جلوس، احتجاج یامارچ کرنا ہر جماعت کاحق ہے، اگرحکومت کسی عوامی مارچ کے خلاف ایکشن لے گی اور طاقت کااستعمال کرے گی تو اس سے تصادم کاخطرہ ہے اور ایم کیو ایم تصادم کی حمایت نہیں کرسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |