حکومت گھریلو صارفین پر بجلی گرانے کو تیار

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط مان لی، بجلی پر60 ارب کی سبسڈی کم کردی گئی


INP August 13, 2014
کمرشل اور صنعتی صارفین پر ایکولائزیشن سرچارج لگانے کی منظوری، درخواست نیپرا کو ارسال۔ فوٹو: فائل

آئی ایم ایف کی شرط پروزارت خزانہ نے بجلی پر60 ارب کی سبسڈی کم کرتے ہوئے گھریلو صارفین پر بجلی گرادی۔ بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی۔

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط مانتے ہوئے بجلی پرسبسڈی 60 ارب روپے کم کردی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پانی وبجلی کی نوٹیفکیشن کی لیے درخواست نیپراکوبھجوادی گئی ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے سبسڈی میں 5.15 روپے یونٹ تک کمی جبکہ نیپرا کا 01.67 روپے یونٹ نرخ کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمرشل اورصنعتی صارفین پر ایکولائزیشن سرچارج لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ترجمان وزارت بجلی و پانی کے مطابق نیپرا کی توثیق کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں