آزادی مارچ کو پہلا جھٹکا جاوید ہاشمی تحریک چھوڑ کر ملتان پہنچ گئے

جمہوریت کی خاطر 7 سال قید کاٹی، کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بن سکتا، صدر تحریک انصاف

آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آج کروں گا، جاوید ہاشمی۔ فوٹو؛ فائل

STOCKHOLM:
پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بن سکتا، آزدی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ساتھیوں سے آج مشاورت کے بعد کروں گا۔


جاوید ہاشمی کا لاہور سے ملتان پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوریت میرے ایمان کا حصہ ہے، جمہوریت کی خاطر 7 سال قید کاٹی، کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بن سکتا، تحریک انصاف میں ہی ہوں لیکن آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا کرنے کا فیصلہ قریبی ساتھیوں سے آج مشاورت کے بعد کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی، اگر حکومت نے عوام کے لئے کچھ کیا ہوتا تو آج ان میں اس طرح کی بے چینی نہ ہوتی لیکن تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جج اور جرنیل حکومت نہیں چلا سکتے، پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے لیکن عمران خان پارٹی معاملات میں مجھ سے مشاورت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی سمیت کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ مارشل لاء کے خلاف ہوں، اگر ملک میں مارشل لاء لگا تو میری لاش پر لگے گا۔ جمہوریت کے علاوہ کوئی راستہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتا۔
Load Next Story