فوج کے اقتدارمیں آنے کا کوئی امکان نہیں خواجہ آصف
قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی پر سول حکومت کی عسکری قیادت کے ساتھ پر بھی مکمل ہم آہنگی ہے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور فوج کے برسراقتدار آنے کا کوئی امکان نہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاج کے باوجود حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ حکومت کا اپنا ایک ایجنڈا ہے جس کی ہمیں تکمیل کرنی ہے اور اس کے لئے ہمارے پاس ابھی مزید 4 سال کی مدت ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات خوش گوار ہیں، اس کے علاوہ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی جیسے معاملات پر سول حکومت کی عسکری قیادت کے ساتھ پر بھی مکمل ہم آہنگی ہے، ایسی صورت حال میں کہیں سے بھی انہیں فوج کی مداخلت یا بغاوت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔