ملیر سٹی پولیس اور ملزمان میں مقابلہ اہلکار جاں بحق

ملزمان نے باڑے کے مالک اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی، پولیس کے پہنچنے پر مقابلہ


ایکسپریس July 12, 2012
ملزمان نے باڑے کے مالک اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی، پولیس کے پہنچنے پر مقابلہ

ملیر سٹی میں گھر میں گھسنے والے ملزمان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،نماز جنازہ کے بعد کانسٹیبل مشتاق کی میت آبائی گاؤں روانہ کردی گئی، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کی حدود غریب آباد گوٹھ میں رہائش پذیر بھینسوں کے باڑے کے مالک امیر بخش کے گھر میں4ملزمان داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مار شروع کردی، اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملیر سٹی تھانے کا کانسٹیبل45سالہ مشتاق احمد ولد کرم دین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جوابی فائرنگ کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اس سلسلے میں ڈی ایس پی ملیر سٹی راؤ اقبال نے بتایا کہ مقتول پولیس کانسٹیبل مشتاق احمد ملیر سٹی تھانے کی بیرک میں رہائش پذیر تھا، مقتول دو بیٹیوں کا باپ تھا اور اس کا آبائی تعلق گجرات سے تھا،

کانسٹیبل مشتاق احمد کی نماز جنازہ بعد نمازظہر سعود آباد ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد کانسٹیبل مشتاق کی میت آبائی گاؤں روانہ کردی گئی، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں