دیوانگی یا پاگل امریکی گلوكارہ نے اسمارٹ نظر آنے کیلئے 2 پسلیاں نكلوا دیں

گلوكارہ تھالیا سودی میرانڈا نے اپنی 2 پسلیاں نكلوا کر انہیں شیشے کے باکس میں ڈال انٹر نیٹ پر وائرل کر دیا۔


ویب ڈیسک August 13, 2014
انھیں محفوظ کر کے رکھا ہوا ہے کیو نکہ میں اپنی پسلیوں سے بہت محبت كرتی ہوں، گلوکارہ۔ فوٹو؛ ڈیلی میل

فیشن انڈسٹری میں خوبصورت اور دبلا نظر آنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور اس کے لئے مختلف قسم کی ورزش کو اپنا معمول بنایا جاتا ہے لیکن ہم اسے دیوانگی کہیں یا پاگل پن کہ ایک امریکی گلوکارہ نے دبلا نظر آنے کے لئے اپنی 2 پسلیاں ہی نکلوا دیں۔

امریکی ریاست میكسیكو كی 42 سالہ گلوكارہ تھالیا سودی میرانڈا نے كمر پتلی كرنے اور دبلا پتلا نظر آنے كے لئے اپنی 2 پسلیاں نكلوا دیں اور پھر انہیں ایک شیشے کے باکس میں ڈال انٹر نیٹ پر وائرل کر دیا۔ تھالیا سودی میرانڈا کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انھوں نے کافی عرصے سے اپنی 2 پسلیاں نکال رکھی ہیں اور انھیں محفوظ کر کے رکھا ہوا ہے کیو نکہ میں اپنی پسلیوں سے بہت محبت كرتی ہوں۔

واضح رہے کہ تھالیا سودی میرانڈا گلوگارہ کے ساتھ ایک اداكارہ، مصنفہ اور شاعرہ بھی ہیں اور انھیں لاطینی پاپ ملكہ كے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں