مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستان کا بھارت کو جواب
بھارت کو پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے امن کی جانب بڑھنا چاہئے، ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم
LONDON:
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے، بھارت کی جانب سے اعلیٰ ترین سطح پر اس قسم کا بیان انتہائی افسوسناک ہے، بھارت کو الزام تراشی کے بجائے امن کی جانب بڑھنا چاہئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، اس جنگ میں پاکستان 55 ہزار جانوں کی قربانی دے چکا ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 5 ہزار سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہو چکے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اچھے تعلقات کی نیت سے بھار ت کا دورہ کیا، ہم نے پہلے بھی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریند مودی نے کارگل کے دورے کے موقع پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ پاکستان روائتی جنگ کی اہلیت کھوچکا ہے اور بھارت کے خلاف ''پراکسی وار'' لڑ رہا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ساتھ سیاچن کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا۔